• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

مفتی قوی نے کہا آپ کا حسن و جمال ہے، وینا ملک

شائع November 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مفتی قوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں اور انہیں ہر چیز کا پتا ہوتا ہے، انہوں نے انہیں بھی کہا کہ آپ کا حسن و جمال ہے۔

وینا ملک نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے تمام تنازعات اور شوبز کیریئر سمیت اپنی ممکنہ دوسری شادی پر بھی بات کی۔

انہوں نے ماضی میں بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وہاں کام کرکے بہت مزہ آیا لیکن انہیں مذکورہ شو کرنے کے بعد دھمکیاں بھی ملیں۔

انہوں نے بتایا کہ شو کا حصہ بننے سے قبل ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے،جس میں ہر چیز واضح لکھی جاتی ہے۔

ان کے مطابق بگ باس کی شوٹنگ کے لیے 56 کیمرے گھر کے اندر اور اتنے ہی کیمرے گھر کے باہر ہوتے ہیں جو ہر وقت ہر کسی کی ہر چیز ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں اور سب نظر آ رہا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بگ باس میں کام کرنے کے بعد مفتی قوی نے ان سے متعلق باتیں کیں اور ان پر خوب تنقید کی، جس پر انہوں نے ان سے سوال کیا تھا کہ انہیں کیسے پتا چلا کہ ان کے ساتھ کیا کیا ہوا؟

وینا ملک کے مطابق ان کے ساتھ جو بگ باس میں ہوا یا انہیں جس طرح دکھایا گیا، وہ سب باتیں کیسے مفتی قوی کو پتا چلی تھیں اور انہوں نے یہی سوال اس وقت ان سے ہی کیا تھا، جس پر وہ مزید بھڑک گئے تھے۔

اداکارہ نے مفتی قوی کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس وقت سوال اٹھایا تھا کہ کیا وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ ’بگ باس‘ دیکھ سکتی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو ان کی ہر چیز کا علم ہے، وہ ان سے متعلق ہر معلومات رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بگ باس سمیت ہر چیز دیکھتے ہیں۔

وینا ملک نے مفتی قوی پر بات کو جاری رکھتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ تمام اداکاراؤں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں اور انہیں اداکاراؤں سے متعلق ہر چیز کا علم ہوتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ماض میں مفتی قوی نے انہیں کہا کہ آپ کا حسن و جمال ہے، جس پر انہوں ںے ان سے سوال کیا کہ آپ کو حسن و جمال کا کیسے پتا چلا؟

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024