• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کراچی: 10 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم اسکول ہیڈماسٹر ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

شائع October 31, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے ملزم اسکول ہیڈماسٹر کی ضمانت مسترد کردی جس کے بعد ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھارہا ہے، ملزم نے مدعی مقدمہ و بچی کے والد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے۔

وکیل نے استدلال کیا کہ ملزم متاثرہ بچی کے والدین کو ہراساں کر رہا ہے اور مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، ملزم کی ضمانت مسترد کی جائے۔

پراسیکیوشن کے مطابق جون 2024 میں اسکول میں واقعہ پیش آیا تھا، اسکول ہیڈماسٹر نے بچی کی والدہ کو فون کیا کہ بچوں کو بھیجو، عیدی دیتا ہوں، جب بچی وہاں گئی تو اسے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024