• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ہمیں جنگ کیلئے مجبور نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان

شائع October 31, 2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنمنٹ کالج پشاور میں سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کیا — فوٹو: ڈان نیوز
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنمنٹ کالج پشاور میں سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کیا — فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں طلبہ یونیز بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں اور واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورگورنمنٹ کالج پشاور میں سولرائزیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہرشعبے کی باگ دوڑ طلبہ نے سنبھالنی ہے، نوجوانوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے جانا ہے، خیبرپختونخوا میں جلد طلبہ یونین بحال کردیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات سےنکل کرملک کےلیے سوچناہوگا، ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، طلبہ کو وسائل کی رسائی تک سرکاری حق دیں گے، طلبہ ملک کی قیادت کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزیدکہا کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے، ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں اور واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں، خون کا رنگ لال ہے اور لال رنگ انقلاب کی نشانی ہے،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا ویژن ریاست مدینہ ہے، سوچ تب بڑی ہوگی جب آپ گھبرائیں گے نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024