• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

9 مئی کے مقدمات: عمران خان کی بہنوں اور عمر ایوب، اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

شائع October 30, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں عظمی خان اور علمیہ خان، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پرسماعت کی، دوران سماعت اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ علیمہ خان اور عظمی خان، عمر ایوب سمیت دیگر کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

وکلا نے عدالت کو بتایا گیا کہ اے ٹی سی راولپنڈی میں کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہیں، ملزمان وہاں حاضری کے لیے گے ہیں، عدالت نے عمر ایوب سمیت دیگر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 23 نومبر جب کہ اسد عمر کی عبوری ضمانتو میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا، ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس لاہور اور عسکری ٹاؤن تھانے میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024