• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

اسلام آباد میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے متعدد بینک بند

شائع October 30, 2024
— فوٹو ایکس
— فوٹو ایکس

اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں اضافے پر پولیس حرکت میں آگئی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعدد بینک بند کردیے جب کہ بینک میں 3 گارڈز رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے بینک ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق 50 سال سے زائد کم عمر کے گارڈ تعینات کرنے پر پابندی ہے، ہر بینک کو 3 گارڈ رکھنا لازمی ہیں۔

خیال رہے کہ متعدد بینکوں میں گارڈز کی تعداد 3 سے کم ہے اور وہ بھی 50 سال سے زائد عمر کے گارڈ تعینات کر رکھے تھے۔

اسلام آباد پولیس نے فوری طور پر ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی پر بینک انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب، اسلام آباد میں گزشتہ روز دونوں بینک میں ہونے والی ڈکیتیوں کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی میں بینک کی کیش وین لوٹنے کے دوران شہری کے قتل کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل سمیت 3 سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ کے متن کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیٹ فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ سے کیش سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا تھا، فائرنگ سے 3 سیکورٹی گارڈ اور 2 شہری شدید زخمی ہوگئے تھے جب کہ ہوٹل کا ملازم میر حیدر جاں بحق ہوگیا تھا۔

سیکٹر جی فورٹین فور میں نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ سنبل میں درج ایف آئی آر کے مطابق مسلح ڈاکو نے ٹانگ پرگولی مار کر گارڈ کو شدید زخمی کیا اور 18 لاکھ 75 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024