• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

نواز شریف کی امریکا آمد پر تحریک انصاف کے کارکنان کی احتجاج کی تیاری

شائع October 30, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے امریکا پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے احتجاج کی تیاری کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اپنے دوست کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور میڈیکل چیک اپ کے لیے پیر کے روز امریکا پہنچے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کے پہنچنے کی خبر ملتے ہی پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کے لیے واشنگٹن میں ڈیلاس ایئرپورٹ کے باہر جمع ہوگئے تاہم نواز شریف وفد کے ہمراہ نجی طیاروں کے لیے مختص خصوصی گیٹ سے باہر نکل گئے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے، جو ایئرپورٹ سے سیدھا ان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں لیگی صدر نے نجی عشائیہ میں شرکت کی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مہمانوں کی فہرست میں ’چند امریکی‘ بھی شامل تھے تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق سے انکار کیا کہ عشائیہ میں امریکی حکام یا پارلیمنٹیرین بھی شریک تھے۔

امریکا میں تحریک انصاف کے رہنما جونی بشیر نے بتایا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکی کاروباری شخصیت شیخ صاحب کے گھر کے باہر احتجاج نہیں کریں گے، جہاں نواز شریف رات گزاریں گے، کیوں کہ حال ہی میں شیخ کی اہلیہ کا انتقال ہوا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ایسی کسی جگہ پر احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہوٹل سمیت ہر اس جگہ پہنچیں گے جہاں نواز شریف جائیں گے، پی ٹی آئی جوبائیڈن کو یہ احساس دلائے گی کہ وہ ’ایک غیر مقبول شخص‘ کی حمایت کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025