• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

کیا اسد عمر پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے ہیں؟ سابق پی ٹی آئی رہنما نے بتا دیا

شائع October 30, 2024
اسد عمر نے نومبر 2023 میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا— فوٹو: ڈان نیوز
اسد عمر نے نومبر 2023 میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات اور پیپلز پارٹی جوائن کرنے سے متعلق خبریں مسترد کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے اور وہ جلد پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا اعلان کریں گے۔

تاہم آج اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اسد عمر نے بشریٰ بی بی کی ڈیل پر رہائی سے متعلق بھی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کا نہیں پتا، اس حوالے سے بشریٰ بی بی سے پوچھیں لیکن پی ٹی آئی والے تو یہی کہہ رہے ہیں کہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل رات سے سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ میری زرداری صاحب سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور میں پیپلز پارٹی جوائن کررہا ہوں، یہ کدھر سے بیٹھ کر خبریں بناتے ہیں، میں لاہور میں بیٹھا ہوں اور یہ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب سے ملاقات ہو گئی اور پیپلز پارٹی جوائن کرنے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مستقبل میں کسی اور پارٹی میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے، میں نے تو سیاست ہی چھوڑی ہوئی ہے، اگر سیاست ہی کرنی ہوتی تو پی ٹی آئی میں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری صاحب بڑے سیاستدان ہیں، میری ان سے پچھلے دنوں ملاقات ہوئی تھی تو میں نے ان سے کہا تھا فائرنگ تھوڑی کم کرو، وہ گولہ باری زیادہ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ 2012 میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے والے اسد عمر ایک عرصے تک عمران خان کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے اہم رہنما تصور کیے جاتے تھے اور پی ٹی آئی کے 2018 میں اقتدار میں آنے کے بعد انہیں وزیر خزانہ کا منصب سونپا گیا تھا۔

تاہم 2022 میں عدم اعتماد آنے کے نتیجے میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور پھر 2023 میں 9 مئی کے واقعات کے بعد ہونے والی گرفتاریوں کے پیش نظر اسد عمر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ ا

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025