• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

دانیہ کو طلاق ہوچکی تھی، عامر لیاقت کی بیوہ نہ لکھا جائے، بشریٰ اقبال فتویٰ سامنے لے آئیں

شائع October 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مرحوم اسکالر عامر لیاقت کی سابق اور پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے مختلف دینی علما و مدارس سے حاصل کیے گئے فتاویٰ کو شیئر کرتے ہوئے میڈیا اور صحافیوں سے التجا کی ہے کہ وہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ لکھیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 50 برس کی عمر میں 9 جون 2022 کو کراچی میں پراسرار حالت میں انتقال کر گئے تھے۔

انتقال سے قبل انہوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والی خود سے کم عمر لڑکی دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تھی، تاہم انتقال سے قبل ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور بعد ازاں عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں دانیہ ملک کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہی اچانک عامر لیاقت پراسرار حالت میں انتقال کر گئے تھے۔

عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی تھی اور وہ عامر لیاقت کی بیوہ ہیں، تاہم ان پر مرحوم کی پہلی اور سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے ویڈیوز لیک کرنے سمیت دیگر معاملات پر مقدمات دائر کر رکھے ہیں جبکہ دانیہ ملک نے رواں برس حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے شادی بھی کرلی تھی۔

اب ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر مختلف علما اور دینی مدارس سے حاصل کیے گئے فتوؤں کو شیئر کرتے ہوئے قانونی نوٹس میں میڈیا اور صحافیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ لکھنا بند کریں۔

انہوں نے نوٹس میں بتایا کہ تفتیش اور شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوی نہیں تھیں۔

ان کے مطابق نادرا میں بھی دانیہ شاہ کا مرحوم کی بیوی کے طور پر کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ان کا نکاح نامہ بھی نہیں، اسلامی اور ملکی قوانین کے تحت دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کی اہلیہ ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

نوٹس کے مطابق دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک کیں، جس کی وجہ سے ان پر فوجداری مقدمات بھی دائر ہیں، اس لیے انہیں عامر لیاقت کی بیوہ لکھنا، کہنا اور سمجھنا بند کیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اب میڈیا اور سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ لکھنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے پوسٹ میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں عامر لیاقت کے حوالے سے بیان دیا گیا تھا کہ دانیہ ملک جسم فروش تھیں اور انہیں شادی کے بعد اس بات کا علم ہوا اور اب انہوں نے انہیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا ہے۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی مذکورہ پوسٹ کو جواز بناکر مختلف دینی مدارس اور علما سے فتوے حاصل کیے جنہیں انہوں نے شیئر بھی کیا ہے۔

فتاویٰ کے مطابق اگر مذکورہ بیان خود عامر لیاقت نے دیا ہے اور اس بات کے شواہد موجود ہیں تو پھر ان کے بیان کے مطابق ان کی دانیہ شاہ سے طلاق بائن ہوگئی۔

بشریٰ اقبال نے مذکورہ فتوؤں کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ علمائے کرام کی جانب سے جاری کیے گئے فتاویٰ میں بھی عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024