• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

آئمہ بیگ اچھی گلوکارہ ہیں، مومنہ مستحسن گلوکارہ کے دفاع میں سامنے آگئیں

شائع October 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکارہ مومنہ مستحسن ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کی حمایت میں سامنے آگئیں، انہوں نے گلوکارہ کو بہترین قرار دے دیا۔

چند روز قبل گلوکارہ سارہ رضا خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ”آٹو ٹیون“ کے آپشن کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔

انہوں نے آئمہ بیگ کی گلوکارہ کو موسیقی کے آلات ”آٹو ٹیونز“ سے جوڑا تھا جو کہ کسی بھی گلوکار کو بہترین انداز میں گلوکاری کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

“آٹو ٹیونز’ دراصل وہ متعدد موسیقی کے آلات ہیں جنہیں گانے کے دوران استعمال کیا جاتا ہے اور خصوصی طور پر ”آٹو ٹیونز“ لائیو پرفارمنس میں گلوکاروں کو بہتر انداز میں گلوکاری کرنے میں دیتے ہیں۔

سارہ رضا خان کا دعویٰ تھا کہ اگر آٹو ٹیونز کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔

سارہ رضا خان کی جانب سے آئمہ بیگ کے لیے کہی گئی مذکورہ بات وائرل ہوگئی تھی، جس پر اب مومنہ مستحسن نے اپنا رد عمل دیا ہے۔

مومنہ مستحسن نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے نہ صرف آئمہ بیگ بلکہ سارہ رضا کو بھی بہترین گلوکارہ قرار دیا۔

مومنہ بیگ نے لکھا کہ آئمہ بیگ بہت اچھی گلوکارہ ہیں، انہیں “آٹو ٹیونز’ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سارہ رضا خان بھی اچھی گلوکارہ ہیں اور انہیں بھی آٹو ٹیونز کی ضرورت نہیں۔

مومنہ مستحن کی جانب سے دونوں گلوکاراؤں کی تعریف کرنے کے کمنٹس پر صارفین نے دلچسپ رد عمل دیا اور زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024