• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کا دورہ

شائع October 29, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کا دورہ کیا جہاں وزیر دفاع نے ان کا استقبال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع نے جنرل ساحر شمشاد اور وفد کا استقبال کیا، استقبالیہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی زیر صدارت وفد نے یادگار شہدا پر حاضری دی، وفد نے آذربائیجان کی آزادی کے لیے جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور آذربائیجان ملٹری تعلقات کو ناگزیر قرار دیا جب کہ آذربائیجان کے وزیر دفاع نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025