• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

عمران خان نے سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرادی

شائع October 28, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجا اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا، فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجا کے مابین صلح صفائی کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کمرہ عدالت میں دیر تک فیصل چوہدری سے بغل گیر رہے اور سرگوشیاں کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ایڈووکیٹ فیصل حسین چوہدری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کی درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ انہوں نے یہ درخواست ہماری لیگل ٹیم کی ہدایات کے برعکس عمران خان کا پرانا وکالت نامہ استعمال کرتے ہوئے خود سے دائر کی’۔

تاہم، فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا کہ یہ درخواست چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی رضامندی سے دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے متعلق تمام مقدمات سے بھی علیحدہ کردیا تھا جب کہ انہیں پی ٹی آئی کے وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے بھی ہٹا دیا گیا ہے، بیرسٹر گوہر نے بھی ہفتہ کی رات اس بات کی تصدیق کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024