پشاور: انڈسٹریل اسٹیٹ فیکٹری میں لگی آگ 10 گھنٹے بعد بھی بے قابو، متعدد فائر فائٹرز کی حالت غیر
خیبرپختونخوا کے علاقے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگی خوفناک آگ 10 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز سمیت پاک فضائیہ کے فائر وہیکلز بھی مصروف عمل ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کارخانہ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق فائر فائٹرز گزشتہ 10گھنٹوں سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ آگ بجھانے میں ریسکیو کی 25 سے زائد آپریشنل گاڑیاں زیر استعمال ہیں جبکہ 130 سے زائد اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
ترجمان کے مطابق آگ پر قابو پانے میں چارسدہ، مردان، صوابی اور ضلع خیبر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ آگ بجھانے کے دوران متعدد فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی ہے۔