• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm

زارا نور عباس نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شائع October 25, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ زارا نور عباس نے لباس اور فیشن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں اپنی ذہنیت اور دماغ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر پینٹ اور شرٹ میں اپنی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نامناسب لباس پہننے کا الزام عائد کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے جہاں ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا، وہیں انہیں زائد العمر کی خاتون بھی قرار دیا اور لکھا کہ اداکارہ فضول میں نوجوان لڑکی بننے کی ناکام کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

زیادہ تر افراد نے انہیں لباس اور فیشن پر تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ایسا لباس نہ پننے اور فیشن نہ اپنانے کا مشورہ دیا، جس پر اداکارہ نے بھی تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ اداکارہ کو لباس پہننے کا کوئی سینس نہیں، جس پر زارا نور عباس نے کمنٹ کرنے والی لڑکی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا۔

زارا نور عباس نے مداح کو جواب دیا کہ وہ محدود ذہنیت اور سوچ کی مالک ہیں، اس لیے انہیں اداکارہ کا لباس اچھا نہیں لگ رہا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے انہیں جواب دیا کہ اب اپنی مرضی سے زندگی گزارنے اور لباس پہننے کی اجازت بھی وہ کمنٹس کرنے والے لوگوں سے لیں؟

اسی طرح لباس پننے کی سینس نہ دینے اور لباس کو تبدیل کرنے کا طعنہ دینے والی لڑکی کو بھی زارا نور عباس نے کرارا جواب دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مداح لڑکی نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا لباس تبدیل کریں، انہیں لباس پہننے کا سینس نہیں، اس پر زارا نور عباس نے لڑکی کو اپنی سوچ اور دماغ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ انہیں کس طرح کی کوئی عقل نہیں۔

ایک اور صارف نے اداکارہ کے لباس اور فیشن پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ فیشن ضرور کریں لیکن خود کو پاگل نہ بنائیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس پر زارا نور عباس نے بھی مداح کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ انہیں کس نے بتایا کہ وہ نارمل انسان ہیں؟

زارا نور عباس کی جانب سے تنقید کرنے والوں کو کرارے جواب دیے جانے کے اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے اور بعض مداحوں نےایسے جوابات دینے پر اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025