• KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am

ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی کی ضمانت منظور

شائع October 24, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں 4 اکتوبر کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران تھوڑ پھوڑ کا معاملے پر 2 ایم پی ایز، خیبرپختونخوا پولیس ملازمین اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان ایم پی اے ملک لیاقت اور انور زیب کی درخواست ضمانت منظور کرلیں۔

ملزمان کے خلاف تھانا کوہسار میں دو مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے 20 ،20 ہزار روپے مچلکوں پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت متعدد افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024