• KHI: Asr 4:21pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:45pm Maghrib 5:23pm
  • KHI: Asr 4:21pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:45pm Maghrib 5:23pm

زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

شائع October 23, 2024
سکندر رضا کی اننگز میں 15 چھکے شامل تھے — فائل فوٹو: کرک انفو
سکندر رضا کی اننگز میں 15 چھکے شامل تھے — فائل فوٹو: کرک انفو

زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سب ریجنل افریقہ کوالیفائر کے میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنا کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

نیروبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی نژاد زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 133 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

زمبابوے کی تاریخی اننگز میں 27 چھکے بھی شامل تھے جو ٹی 20 میچ کی ایک اننگز میں لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ نیپال کی ٹیم کے پاس تھا، نیپالی ٹیم نے ایشین گیمز 2023 میں منگولیا کے خلاف 314 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024