• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm

شادی کے بعد 18 سال تک شوہر نے شوبز میں کام کی اجازت نہیں دی، اسما عباس

شائع October 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ اسما عباس نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے بعد 18 سال تک شوہر نے انہیں شوبز میں کام کی اجازت نہیں دی، جس وجہ سے وہ ڈراما انڈسٹری سے دور رہیں۔

حال ہی میں اسما عباس نے صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی زارا نور عباس کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کی بیٹی نے شوبز انڈسٹری میں بہت دوستیاں کیں لیکن انہیں دھوکے ملے۔

ان کے مطابق زارا نور عباس کو سمجھ نہیں تھی، انہوں نے غلطیاں کیں اور شوبز کے ہر شخص کو اپنا دوست سمجھ بیٹھیں لیکن انہیں جلد ہی معلوم ہوگیا کہ شوبز انڈسٹری ایسی نہیں، یہاں دھوکے ہوتے ہیں اور نقصان ملنے کے بعد انہیں سمجھ آگئی۔

اسما عباس نے ایوارڈز شوز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صرف لکس اور ہم ایوارڈز ہی ہوتے ہیں اور وہاں بھی بہت سارے لوگوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ انہیں کبھی ایوارڈ نہیں ملنا اور نہ ہی اب انہیں ایوارڈ کی ضرورت ہے۔

اسما عباس کے مطابق انہوں نے ’چپکے چپکے‘ نامی ڈرامے میں اچھا کردار ادا کیا اور مذکورہ ڈرامے کی پوری ٹیم کو ایوارڈ دیا گیا لیکن انہیں ایوارڈ تو دور کی بات نہیں، نامزد اور دعوت نامہ بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بیٹی زارا نور عباس مستقبل میں ایوارڈز جیتنے میں کامیاب جائیں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں اسما عباس نے کہا کہ انہوں نے کبھی بیٹی کو شوبز انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی ہدایت نہیں کی، نہ ہی انہوں ان پر کوئی سختی کی۔

اداکارہ نے اپنی شادی اور کیریئر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے محض 23 سال کی عمر میں حاضر سروس فوجی کرنل سے شادی کی۔

اسما عباس کے مطابق ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے لیکن انہیں پہلی بیوی سے اولاد نہیں تھی، اس لیے انہوں نے دوسری شادی کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے سے ہی علم تھا کہ ان کے شوہر شادی شدہ ہیں لیکن اس باوجود انہوں نے شوہر سے پہلی بیوی کو طلاق دینے یا انہیں الگ رکھنے جیسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد شوہر نے انہیں شوبز میں کام کرنے سے روک دیا، انہیں شوبز انڈسٹری اچھی نہیں لگتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر کے فوج میں ہونے کی وجہ سے ان کے تبادلے ہوتے رہتے تھے، جس وجہ سے ان کا شوبز میں کام کرنا بھی مشکل بنتا، اس لیے انہوں نے شادی کے 18 سال تک کوئی کام نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان کے شوہر کو شوبز انڈسٹری کی سمجھ آگئی، جس کے بعد انہوں نے شادی کے 18 سال بعد انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت دی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024