• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm

شکار پور: پولیس سے اسلحے سے بھری گاڑی چھین لی گئی، 3 اہلکار گرفتار

شائع October 21, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کے ضلع شکارپور میں نامعلوم ملزمان جیکب آباد پولیس سے اسلحہ سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد سب انسپکٹر، ہیڈ محرر اور محرر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد تھانہ صدر پولیس نے 2 اکتوبرکو دوران چیکنگ اسلحہ اسمگنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے 138 عدد نائن ایم ایم پستول اور 30 بور کے میگزین برآمد کیے تھے۔

حکام کے مطابق اسلحہ لاڑکانہ لیبارٹری میں چیکنگ کے لیے بھجوانے کے دوران شکار پور کی حدود میں ملزمان اسلحے سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نے کہا کہ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد گرفتار اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اکتوبر 2024
کارٹون : 20 اکتوبر 2024