• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:42pm

اختر مینگل کی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹرزکو استعفیٰ دینے کی ہدایت

شائع October 21, 2024
سردار اختر مینگل — فائل فوٹو:
سردار اختر مینگل — فائل فوٹو:

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اخترمینگل نے ایوان بالا میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی کے دونوں سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کےمطابق سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سردار اختر مینگل نے لکھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو فوری استعفیٰ دینے کا حکم دیتی ہے، اگر کل تک استعفیٰ نہیں دیا تو دونوں سینیٹرز کو پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا۔

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے ایوان بالا سینیٹ نے 26ویں آئینی ترمیمی بل 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔

چیرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ سینیٹ کے 65 ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا جب کہ سینیٹ کے 4ارکان نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025