• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات فروخت کرنے کا فیصلہ

شائع October 19, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات کو تیسری پارٹی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس ضمن میں کمپنی نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی بھی جاری کردی۔

اس وقت ایکس اور فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دعویٰ کرتے ہیں کہ صارفین کی معلومات تک کسی تیسری پارٹی یعنی مالک اور کمپنی کے علاوہ کسی تیسرے فریق کو رسائی نہیں اور نہ ہی معلومات کو فروخت کیا جاتا ہے۔

لیکن اب ایکس وہ پہلا باضابطہ پلیٹ فارم بننے جا رہا ہے جو کہ صارفین کی معلومات کو تیسری پارٹی کو فروخت کرے گا، جس سے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں رہے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق ایکس نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی جاری کردی، جس کا اطلاق اگلے ماہ نومبر کے وسط سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت ایکس کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ صارفین کی تمام معلومات تیسری پارٹی کو آرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) کو ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے فروخت کر سکے۔

پالیسی میں واضح کیا گیا ہے کہ صارفین کی معلومات صرف اے آئی کو ٹریننگ دینے کے لیے فروخت کی جائے گی، تاہم زیادہ تر آن لائن سیکیورٹی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس سے صارفین کی معلومات محفوظ نہیں رہے گی اور اسے دوسرے مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایکس اپنی نئی پالیسی کے تحت صارفین کو یہ اختیار فراہم کرے گا کہ وہ چاہیں تو اپنی معلومات کسی تیسری پارٹی کو فروخت نہ کرنے کی اجازت نہ دیں اور اپنی معلومات کو محدود اور محفوظ ہی رکھیں۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہی ہوسکا کہ ایکس کس طرح صارفین کو اپنی معلومات کو فراہم نہ کرنے کا آپشن دے گا اور کیسے صارفین اپنی معلومات تیسری پارٹی سے محفوظ رکھ سکیں گے۔

دوسری جانب انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ماہرین یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایکس کے بعد دوسرے پلیٹ فارمز بھی اسی طرح صارفین کی معلومات کو تیسری پارٹی کو فروخت کرنے کے اقدامات اٹھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024