• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خاتون کے پیٹ سے 12 سال بعد قینچیاں نکال دی گئیں

شائع October 19, 2024
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

بھارتی ریاست سکم میں خاتون کے پیٹ سے 12 سال بعد دو قینچیاں نکال دی گئیں، جس کے بعد پولیس اور ڈاکٹرز نے تفتیش شروع کردی کہ خاتون کے پیٹ میں کن ڈاکٹرز نے قینچیاں چھوڑ دی تھیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق سکم کی 45 سالہ خاتون نے 12 سال قبل اپینڈکس کے درد کی وجہ سے ہنگامی حالت میں آپریشن کروایا تھا، جس دوران ڈاکٹرز ان کے پیٹ میں قینچیاں رکھ کر بھول گئے۔

خاتون کا اپینڈکس کا آپریشن تو کامیابی سے کرلیا گیا تھا، تاہم ان کے پیٹ میں دو قینچیاں چھوڑنے سے انہیں مسلسل پیٹ میں درد کی شکایت رہی۔

خاتون 2012 سے لے کر رواں ماہ اکتوبر کے آغاز تک متعدد ہسپتالوں میں پیٹ کے درد کے علاج کے لیے گئیں اور بے شمار ادویات بھی لیں، تاہم انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔

خاتون کے شوہر کے مطابق ڈاکٹرز ان کی اہلیہ کو پیٹ کے درد کی ادویات دیتے، جنہیں استعمال کرنے کے بعد ان کی اہلیہ کا کچھ درد کم ہوتا لیکن کچھ دنوں بعد درد واپس شروع ہوجاتا اور گزشتہ 12 سال سے ان کی اہلیہ پیٹ کے درد کو برداشت کرتی رہیں۔

خاتون کے شوہر نے بتایا کہ رواں ماہ اکتوبر کے آغاز میں وہ اہلیہ کو اسی ہسپتال لے گئے، جہاں 2012 میں ان کا آپریشن کیا گیا تھا، وہاں ان کی بیوی کا ایکسرے نکالا گیا، جہاں پیٹ میں قینچیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

خاتون کے پیٹ میں دو میڈیکل سرجیکل قینچیوں کی موجودگی کے بعد ڈاکٹرز نے ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن کرکے کامیابی سے قینچیاں نکالیں، جس کے بعد اب خاتون کی صحت بہتر ہے اور ان کے پیٹ کا درد بھی نمایاں طور پر کم ہوچکا ہے۔

خاتون کے پیٹ میں قینچیوں کو چھوڑنے کے معاملے پر پولیس اور ڈاکٹرز نے تفتیش شروع کردی ہے کہ کن ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے خاتون 12 سال تک تکلیف برداشت کرتی رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024