• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، شیخ وقاص

شائع October 19, 2024
— فوٹو بشکریہ وی نیوز
— فوٹو بشکریہ وی نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے صرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر علی ظفر ملاقات کے لیے کلیئر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ حکام سلمان اکرم راجا کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جب کہ بیرسٹر گوہر جیل کے باہر کھڑے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ان کی طرف سے دیے گئے تمام نام بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے کلیئر نہیں ہو جاتے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میری ابھی بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی ہے انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے آفس میں اسد قیصر صاحب اور علی ظفر صاحب کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح الفاظ میں کامران مرتضی سے یہ بات کی ہے کہ اگر ہمارے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا صاحب اور حامد رضا صاحب ، عمران خان صاحب کو نہیں ملیں گے تو ہم میں سے کوئی بھی نہیں جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اپنی روایت سے باز نہیں آئی، انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ہمارا قانونی حق ہے اور ہمیں خان سے زیادہ دیر تک اپ دور نہیں رکھ سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024