• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:42pm

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، کشتی سے 1300 کلو منشیات برآمد

شائع October 17, 2024
—فائل فوٹو:پاک بحریہ
—فائل فوٹو:پاک بحریہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈٹاسک فورس150کےساتھ کامیاب انسداد منشیات آپریشن آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ کشتی سے 1300 کلو حشیش برآمد کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈٹاسک فورس150کی قیادت کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن انجام دیا ہے، مشترکہ آپریشن میں پاک بحریہ کے پی این ایس ذوالفقار اور پی ایم ایس ایس کولاچی نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کو امریکی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیریئریوایس ایس ابراہم لنکن اور امریکی کوسٹ گارڈاور پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں کا تعاون بھی حاصل رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادمنشیات آپریشن میں مشتبہ کشتی سے 1.3ٹن ( 1300 کلو) حشیش ملی ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025