• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

نائجیریا میں تیل کے ٹینکر میں دھماکا، 94 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شائع October 16, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

نائیجیریا میں حادثے کا شکار ہونے والے تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 94 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کے ترجمان لاوان شیسو ایڈم نے اے ایف پی کو بتایا کہ منگل کو رات گئے شمالی ریاست جیگاوا میں ٹینکر کے حادثے کے بعد بہت سے افراد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹینکر ماجیا کے قصبے میں ٹرک سے ٹکر سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب تک 94 افراد کے ہلاک اور تقریباً 50 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کے بعد علاقہ مکینوں کا ہجوم گاڑی کے ارد گرد جمع ہو کر تیل اکٹھا کرنے لگے جو سڑک اور نالیوں میں بہہ رہا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس کی بات نہ مانی اور الٹا اس کو پکڑ لیا۔

نائجیرین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ مریضوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر جلد از جلد قریبی ایمرجنسی رومز میں پہنچنے کی کوشش کریں۔

افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ایندھن کے ٹینکر کے دھماکے عام ہیں جہاں سڑکوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر سڑکیں خراب ہوتی ہیں اور رہائشی اکثر حادثات کے بعد ایندھن نکالنے کی کوشش میں ان اندوہناک واقعات میں جان گنوا بیٹھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025