• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

اروشی روٹیلا اور فرحان سعید کی شوٹ کروانے کی ویڈیو وائرل

شائع October 16, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا اور پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید کی شوٹنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دونوں شوبز شخصیات کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اروشی روٹیلا کو سرخ مختصر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھائی دیتے ہیں اور پاکستانی گلوکار نے بھارتی اداکارہ کو اپنی بانہوں میں بھر رکھا ہے۔

ویڈیو میں دونوں کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مسکراتے دکھائی دیتے ہیں۔

دونوں کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شوبز میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے کئی سال بعد دوبارہ ترکیہ میں ملاقات کی۔

دونوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فرحان سعید کو آڑے ہاتھوں لیا اور یہ بھی سوال کیا کہ پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں کے ساتھ تصاویر کھچواتے یا ویڈیوز بنواتے وقت اتنے خوش کیوں ہوتے ہیں؟

ساتھ ہی بعض افراد نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پہلی بار فرحان سعید نے کسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ویڈیو و تصاویر بنوائیں۔

بعض لوگوں نے کمنٹس کیے کہ وہ کرکٹر نسیم شاہ کو کال کرکے بتاتے ہیں کہ فرحان سعید اداکارہ کے ہمراہ ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اب فرحان سعید کا کیریئر ختم ہونے والا ہے، جب کہ کچھ افراد نے ان کی ویڈیو پر استغفار لکھا اور کچھ نے نشاندہی کی کہ فرحان سعید اداکارہ کے ساتھ کچھ پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

بعض افراد نے یہ نشاندہی بھی کی کہ دونوں کے ساتھ ہونے کے باوجود اروشی روٹیلا پر اعتماد کھڑی ہیں جب کہ فرحان سعید پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس فرحان سعید نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ماضی میں اروشی روٹیلا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا تھا۔

گلوکار نے اس بات پر بھی شکر ادا کیا تھا کہ انہوں نے اروشی روٹیلا کے ساتھ فلم نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024