• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں ’غائب‘ ہو گیا

شائع October 15, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک اور کیبن کریو رکن کینیڈا میں لینڈنگ کے بعد ڈیوٹی کے دوران غائب ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والے کیبین کریو شناخت محسن رضا کے نام سے ہوئی ہے، وہ ٹورنٹو میں لاپتا ہو گئے، جس سے انتظامیہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

محسن رضا کو 13 اکتوبر 2024 کو ٹورنٹو سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 پر سوار ہونا تھا، تاہم وہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچے اور اپنے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لاپتا کیبن کریو کے رکن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ اسے ٹورنٹو سے پاکستان واپس آنا تھا۔

پی آئی اے انتظامیہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے سے نمٹنے کی متعدد کوششوں کے باوجود مسئلہ بدستور برقرار ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2024 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں غائب ہو گئے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ جبران بلوچ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی کے-783 پر کیبن کریو کا حصہ تھے، 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز پی کے-782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچے تھے۔

قبل ازیں 26 فروری کو ایک ایئر ہوسٹس مریم رضا بھی اسلام آباد سے پرواز پی کے 782 پر پہنچنے کے بعد ٹورنٹو میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئی تھیں۔

گزشتہ سال پی آئی اے کے کیبن کریو کے کم از کم 7 ارکان فلائٹ ڈیوٹی کے دوران غائب ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024