• KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:31am
  • LHR: Fajr 4:45am Sunrise 6:06am
  • ISB: Fajr 4:51am Sunrise 6:14am
  • KHI: Fajr 5:15am Sunrise 6:31am
  • LHR: Fajr 4:45am Sunrise 6:06am
  • ISB: Fajr 4:51am Sunrise 6:14am

گلوکار سیف سمیجو پر پولیس تشدد، شوبز شخصیات کی مذمت

شائع October 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکار سیف سمیجو پر صوبائی دارالحکومت کراچی کے پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد کیے جانے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سیف سمیجو پر پولیس نے 13 اکتوبر کو اس وقت تشدد کیا تھا، جب وہ سندھ رواداری مارچ میں شرکت کے دوران کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج پذیر تھے۔

پولیس نے سندھ رواداری مارچ کے مظاہرین کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا، اس دوران پولیس کی جانب سے خواتین، و سیاسی کارکنان سمیت گلوکاروں و لکھاریوں پر تشدد کی ویڈیوز و تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

پولیس کی جانب سے گلوکار سیف سمیجو کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات نے اظہار مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

سیف سمیجو پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے، گلوکار شہزاد رائے، ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف، خالد انعم اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے سندھ پولیس اور سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

شرمین عبید چنائے نے سیف سمیجو پر تشدد کی تصویر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت اپنا ذہنی توازن کھو چکی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سیف سمیجو ایسے مظاہرے میں شریک تھے جو پولیس کی جانب سے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے شخص کو انصاف دلانے کے لیے کیا گیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انوشے اشرف نے لکھا کہ سیف سمیجو ان مظاہرین میں شامل تھے جو صوبے میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف احتجاج پذیر تھے اور انہیں ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سینیئر اداکار و میزبان خالد انعم نے پولیس اور سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سیف سمیجو جیسے بڑے گلوکار کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سندھ حکومت کو کوئی احساس، کوئی شرم نہیں، بس ڈنڈا اٹھاتے ہیں اور کسی کو دیکھے بغیر اس پر چلا دیتے ہیں۔

گلوکار شہزاد رائے نے بھی سیف سمیجو پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گلوکار پر تشدد کی ویڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی شہزاد رائے نے اس پر بات خوشی کا اظہار کیا کہ سیف سمیجو اب خیریت سے اپنے گھر موجود ہیں۔

سیاست دان ذوالفقار جونیئر بھٹو نے بھی سیف سمیجو پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعد ازاں سیف سمیجو نے پولیس تشدد کے بعد گھر پہنچنے کی اپنی تصایر اور ویڈیو پیغام بھی جاری کیا اور اپنی خیریت سے متعلق سب کو آگاہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 اکتوبر 2024
کارٹون : 14 اکتوبر 2024