• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آریان خان نے بات نہ ماننے پر ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیں، اننیا پانڈے کا دعویٰ

شائع October 14, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بولی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی سائبر تھرلر فلم سی ٹی آر ایل کی پروموشن کے دوران بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

بولی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے ان دنوں اپنی نیٹ فلیکس کی سائبر تھرلر فلم سی ٹی آر ایل کی پروموشن میں مصروف ہیں، اداکارہ اس فلم میں ایک مرکزی کردار کے طور پر جلوہ گر ہوئی ہیں، یہ خیالی فلم اصل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن آزادی کے موضوع پر مبنی ہے۔

حال ہی میں اننیا پانڈے نے فلم کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان سے متعلق دلچسپ واقعات شیئر کیے ہیں۔

بولی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق اننیا پانڈے نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی وی لاگنگ کی شوقین ہیں، وہ اپنے وی لاگز میں دن بھر کی تفصیلات ریکارڈ کرتی تھیں، لیکن کبھی انہیں شیئر نہیں کیا۔

اداکارہ نے اپنے بچپن کے دوست آریان خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ آریان خان ان کی ویڈیو کے بارے میں جانتے تھے، وہ انہیں، سہانا خان اور شنایا کپور کو دھمکی دیتے تھے کہ اگر انہوں نے ان کی بات نہیں مانی تو وہ ان وی لاگز کو شیئر کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں ہر روز دن بھر کی ویڈیوز ریکارڈ کرتی تھی، لیکن اسے کہیں بھی پوسٹ نہیں کرتی تھی، آریان ہمیں دھمکی دیتا تھا کہ اگر ہم نے اس کے لیے کام نہیں کیا تو وہ ان ویڈیوز کو لیک کر دیں گے‘۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ماضی میں اننیا پانڈے نے کافی ود کرن کے سیزن 7 میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں بچپن مین آریان خان پر کرش ہوا کرتا تھا۔

انٹرویو کے دوران میزبان تنمبے بھٹ نے اننیا پانڈے سے تفریحاً کہا کہ وہ آریان خان سے اس حوالے سے پوچھیں گے۔

اننیا پانڈے نے اپنے وی لاگز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میک اپ کی ویڈیوز ریکارڈ کرتی تھیں، اور وہ آج بھی تیار ہونے کے بعد کبھی کبھی آئینے میں خود سے باتیں کرتی ہیں۔

سی ٹی آر ایل 2024 کی ایک بھارتی تھرلر فلم ہے جس کی ہدایتکاری وکرم آدتیہ موٹوانی نے کی ہے، فلم کا اسکرپٹ موٹوانی اور اویناش سمپت نے تحریر کیا۔

زعفران میجک ورکس اور آندولن فلمز کے ماتحت نکھل دویدی اور آریہ مینن کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں اننیا پانڈے اور ویہان سمت نے اداکاری کی ہے، فلم 4 اکتوبر 2024 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024