فافن نے ملک میں آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی

شائع October 13, 2024
فافن نےآئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئےاپنی تجاویز بھی پیش کیں — فائل فوٹو: ایکس
فافن نےآئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئےاپنی تجاویز بھی پیش کیں — فائل فوٹو: ایکس

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملک میں آئینی عدالت کے قیام کی اصولی طور پر حمایت کی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن سے فافن کے وفد نے ملاقات کی جس میں فافن نے اصولی طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا۔

فافن کے وفد میں نیشنل کوآرڈینیٹر راشد چوہدری، صلاح الدین اور جوبلی بانو بھی شامل تھیں، سینیٹر شیری رحمٰن نے فافن کے وفد کو وفاقی آئینی عدالت کے معاملے پر مسودے کے حوالے سے آگاہ کیا، فافن نے اصولی طور پر پی پی پی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم 18ویں ترمیم کی طرح شفاف اور اتفاق رائے سے ہو، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سول سوسائٹی کو وسیع تر مشاورت کا حصہ بنا رہے ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025