• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

وزیر اعظم ایس سی او اجلاس کی صدارت اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

شائع October 12, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبرکو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے اور وفود کے سربراہوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

اس کے مطابق ایران کے اول نائب صدر اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں مبصر ملک منگولیا کے وزیراعظم، ترکمانستان کے چیئرمین وزرا کابینہ میں شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم ایس سی او اجلاس کے موقع پر وفود کے سربراہوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اجلاس میں معیشت، تجارت، سماجی وثقافتی تعلقات، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔

بیان کے مطابق اجلاس میں تعاون کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے، تنظیم کے بجٹ کی منظوری دی جائےگی۔

وزیرِاعظم کا اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی، اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحٰق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور دیگر حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024