• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

روسی عدالت نے سی این این کے رپورٹر کی گرفتاری کا حکم دے دیا

شائع October 12, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

روس کی ایک عدالت نے جمعہ کو امریکی نیوز چینل (سی این این) کے صحافی نک پیٹن والش کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ان پر یوکرین کے زیر قبضہ روس کے کرسک علاقے سے رپورٹنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو نے مغرب سے تعلق رکھنے والے متعدد صحافیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں جنہوں نے اگست میں یوکرین کے حملے کے بعد کرسک کے علاقے سے رپورٹنگ کی تھی۔

ماسکو نے ان صحافیوں پر غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کرسک شہر کی عدالت نے سی این این کے صحافی پیٹن والش کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے اسے روس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نک پیٹن والش کی روسی سرزمین کی موجودگی میں گرفتر کیا جائے گا یا پھر ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پیٹن والش ایک برطانوی صحافی ہیں جو اس سے قبل ماسکو میں چینل 4 نیوز اور دی گارڈین اخبار کے لیے رپورٹنگ کر چکے ہیں۔

رواں ہفتے کے آغاز میں روس نے کرسک کے علاقے کے اندر سے رپورٹنگ کرنے پر 2 اطالوی صحافیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرین کی فوج نے 6 اگست سے روس کے کرسک کے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے جب کہ روس کی جانب اس حملے پر تنقید پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024