• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

ایس سی او اجلاس: اسلام آباد میں سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

شائع October 11, 2024
پولیس نے سیف سٹی کنٹرول روم میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا ہے — فائل فوٹو
پولیس نے سیف سٹی کنٹرول روم میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا ہے — فائل فوٹو

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی سیکیورٹی اور دیگر مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تمام متعلقہ محکموں کو بھی کنٹرول روم میں فوکل پرسن تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

کنٹرول روم میں حساس اداروں، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ افسر، راولپنڈی پولیس کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

کنٹرول روم میں پاک فوج، رینجرز، چیف کمشنر، سی ڈی اے اور ریسکیو کے افسران بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

پولیس نے سیف سٹی کنٹرول روم میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرس کی تیاری کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا، راولپنڈی کے چار ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کی جلد تکمیل اور سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

3 اکتوبر کو محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پاکستان میں منعقد کرنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی تھی۔

انہوں نے اجلاس میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت نے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کو ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025