• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سندھ کابینہ نے پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی

شائع October 11, 2024
انہوں نے کہا کہ مفت اندراج کی سہولت سے درست ڈیموگرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی — فوٹو: حکومت سندھ فیس بک
انہوں نے کہا کہ مفت اندراج کی سہولت سے درست ڈیموگرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی — فوٹو: حکومت سندھ فیس بک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

سندھ کابینہ نے صوبے میں کم ازکم اجرت 37ہزار روپے کرنے اور وزیراعظم کے ویمن امپاورمنٹ پیکیج میں شامل ہونے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کی ریکورٹمنٹ مینجمنٹ میں ترمیم کا مقصد کامیاب امیدواروں کی ویٹنگ لسٹ بنانےکی گنجائش پیدا کرنا ہے۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ اگر کوئی امیدوار امتحان میں کامیابی کے بعد جوائن نہیں کرتا تو اسامی خالی ہوجاتی ہے، ویٹنگ لسٹ ہوگی تو خالی جگہ پر ترتیب وار امیدوار جوائن کرےگا۔ کابینہ کو بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھی ویٹنگ لسٹ ترتیب دیتا ہے۔

دریں اثنا کابینہ نے صوبے میں کم ازکم اجرت 37ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دے دی، واضح رہے کہ اس سے قبل صوبے میں کم از کم اجرت 32 ہزار روپے تھی تاہم رواں مالی سال کے صوبائی بجٹ میں کم ازکم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024