• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ہنی سنگھ کے چھونے پر مہوش حیات کے شرمانے کی ویڈیو وائرل

شائع October 11, 2024 اپ ڈیٹ October 12, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے چھونے پر مقبول اداکارہ مہوش حیات کے شرمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مہوش حیات اور ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر مشترکہ مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں بھارتی ریپر کو گلوکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک جگہ پر بیٹھے دکھائی دیتے ہیں اور بھارتی ریپر ممکنہ طور پر اپنے اور مہوش حیات کے آنے والے گانے کی گنگناتے دکھائی دیتے ہیں۔

ہنی سنگھ گانا گاتے وقت اچانک مہوش حیات کے چہرے کو چھُوتے ہیں، جس پر مہوش حیات شرما جاتی ہیں اور ان کی ویڈیو وائرل ہوجانے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہنی سنگھ کو مہوش حیات کی ٹھوڑی کو چھُوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ہنی سنگھ کی جانب سے چھُونے کے بعد مہوش حیات شرما جاتی ہیں اور وہ شرما کر مسکرا دیتی ہیں۔

دونوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ہنی سنگھ کو اداکارہ سے دور رہنے کا مشورہ دیا، ساتھ ہی صارفین نے پاکستانی اداکارہ کو بھی بھارتی ریپر سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ وہ ہنی سنگھ کے مہوش حیات کے ساتھ گانے کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دونون کی ویڈیو پر کمنٹس کیے، وہیں شوبز و موسیقی سے وابستہ شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کی تعریفیں کیں۔

اس سے قبل بھی مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

بعد ازاں ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے تصدیق کی تھی کہ وہ ہنی سنگھ کے ساتھ ایک گانا بنانے پر کام کر رہی ہیں اور جلد ہی ان کا گانا ریلیز ہوگا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اب مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی تازہ ملاقات اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جلد ہی ان کا مشترکہ گانا ریلیز ہوگا، تاہم کب تک ان کا گانا سامنے آئے گا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024