• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی

شائع October 10, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

کراچی یونیورسٹی نے معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کردی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزاز ڈگری تفویض کیے جانے کے بعد کراچی یونیورسٹی ملک کی پہلی جامعہ بن گئی، جس نے اسلامی مبلغ کو ڈگری سے نوازا۔

اس سے قبل ذاکر نائیک کو 2014 میں وسطی افریقی ملک گیمبیا کی یونیورسٹی اعزازی ڈگری تفویض کر چکی ہے، علاوہ ازیں انہیں دیگر ممالک کی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے بھی اسناد اور سرٹیفکیٹس سمیت ایوارڈز سے نواز چکے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر ممالک کی حکومتیں اور نجی تنظیمیں بھی اعلیٰ ترین ایوارڈز سے نواز چکی ہیں۔

ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے کی تقریب سندھ گورنر ہاؤس میں 9 اکتوبر کی شب کو ہوئی، جس میں یونیورسٹی سینڈیکیٹ سمیت مختلف ممالک کے قونصلیٹ جنرلز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اسلامی اسکالر کو ڈگری تفویض کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی شخصیت اور تبلیغ کی بھی تعریفیں کیں۔

بعد ازاں کامران ٹیسوری اور وائس چانسلر (وی سی) کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حکومت پاکستان کی دعوت پر 15 روزہ دورے پر تشریف لائے تھے۔

انہوں نے 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی میں عوامی تقریبات کے دوران تقاریر بھی کی تھیں۔

کراچی کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور اور بعد ازاں اسلام آباد میں بھی عوامی تقریبات کے اندر تقاریر کریں گے اور اکتوبر کے آخری عشرے میں واپس روانہ ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024