• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پہلی بار ادب کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی خاتون کے نام

شائع October 10, 2024
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف ادب نے سال 2024 کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی ناول نگار و لکھاری 53 سالہ ہان کانگ (Han Kang) کو دینے کا اعلان کردیا۔

ہان کانگ (Han Kang) جنوبی کوریا کی پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے ادب میں دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ نوبیل جیتا ہے۔

وہ دیگر متعدد عالمی ایوارڈز جیتنے والی بھی پہلی جنوبی کوریا کی خاتون ہیں، انہوں نے ادب کے چند دیگر معروف ترین ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

مجموعی طور پر ہان کانگ 18 ویں خاتون ہیں، جنہیں ادب کا نوبیل انعام دیا گیا ہے، تاہم وہ پہلی جنوبی کورین خاتون ہیں۔

کمیٹی کے مطابق ہان کانگ کے نثر اور شاعری میں تاریخی صدمات اور صنفی تفریق کی وسیع کہانیاں ملتی ہیں، ان کی تحریروں میں انسانی زندگی کی نزاکتیں بھی ملتی ہیں۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہان کانگ کی تحریروں میں جسم اور روح سمیت زندگی اور موت جیسے پیچیدہ موضوعات پر بحث پڑھنے کو ملتی ہے اور ان کی یہی چیزیں انہیں دوسرے لکھاریوں سے منفرد بناتی ہیں۔

ہان کانگ کو نوبیل انعام سے رواں برس دسمبر میں نوازا جائے گا، انہیں انعام کی رقم 12 لاکھ امریکی ڈالر دی جائے گی۔

سویڈن کی نوبیل کمیٹی ہر سال اکتوبر کے آغاز میں انعام کے فاتحین کا اعلان کرتی ہے اور جیتنے والوں کو دسمبر میں ایوارڈز فراہم کرتی ہے۔

سات اکتوبر کو کمیٹی نے طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا تھا، اس بار میڈیکل کا انعام دو امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے 8 اکتوبر کو فزکس کے انعام کا اعلان کیا، اس بار فزکس کا انعام امریکی اور کینیڈا کے دو سائنس دانوں کو دیا جائے گا۔

کمیٹی نے 9 اکتوبر کو کمیسٹری کے انعام کا اعلان کیا تھا، اس بار کیمیا کا نصف انعام امریکی سائنس دان ڈیوڈ بیکر جب کہ باقی نصف ایوارڈ دو برطانوی ماہرین ڈیمس ہاسابیس اور جان جمپر کو دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024