• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا

شائع October 10, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ گرم موسمی حالات کی وجہ سے کراچی کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں کچھ مقامی پیش رفت ہوئی، جس کے نتیجے میں شہرقائد کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں عام طور پر اکتوبر کے مہینے میں شدید موسمی حالات ہوتے ہیں، جو تاریخی طور پر مئی اور جون کے بعد کراچی میں سال کا تیسرا گرم ترین مہینہ ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اکتوبر کے دوران اکثر سمندری ہوائیں نہ چلنے کے نتیجے میں موسم گرم ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم اگلے چار سے پانچ دنوں کے دوران گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ خطے میں فضا میں ہوا کا کم دباؤ ہونا ہے۔

ڈاکٹر سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون کے بعد کا عرصہ سائیکلون بننے کے لیے موافق ہوتا ہے، مزید بتایا کہ موجودہ سسٹم شاید سائیکلون میں تبدیل نہ ہو لیکن اس کے ڈپریشن (ہوا کا کم دباؤ) میں بدلنے کا امکان موجود ہے۔

کراچی میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد رہا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں آنے والے دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کا علاقہ چھور ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024