• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حکومت خیبرپختونخوا کا کالعدم پی ٹی ایم پر پابندی کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کا اعلان

شائع October 9, 2024
— فائل فوٹو :ڈان
— فائل فوٹو :ڈان

حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پشتون تحفط موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دیا ہے، قانون کے تحت کالعدم تنظیم کو کسی سیاسی اجتماع یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کالعدم تنظیم پی ٹی ایم اور آج ہونیوالے خیبر کے واقعے بارے میں اہم ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ٹی ایم ریاست اور آئین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، قانون کے تحت کالعدم تنظیم کو کسی سیاسی اجتماع یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں پی ٹی ایم کے اجتماع کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نافذ کی گئی، آج کالعدم تنظیم نے اجتماع کی کوشش کی، پولیس سے تصادم ہوا اور ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے فوری طور پر ضلع خیبر کے منتخب اراکین اسمبلی کو طلب کیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قبائلی عمائدین اور فریقین سے مسئلے کے پرامن حل کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و عامہ کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے، خیبر پختونخوا میں رہنے والے تمام لوگوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کوشش ہے کہ اپنی نگرانی میں معاملات کو جرگے کے پلیٹ فارم سے حل کیا جائے، وزیراعلیٰ کی درخواست پر تمام فریقین کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج پی ٹی ایم نے الزام لگایا تھا کہ اس کے 3 حامی جرگے سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیدھی فائرنگ کی وجہ سے مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024