• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرکے مستقل بند کرنے کا حکم

شائع October 9, 2024
اسمگلنگ کی وجہ سے عرصہ دراز سے ملک کی معیشت متاثر ہو رہی ہے — فائل فوٹو
اسمگلنگ کی وجہ سے عرصہ دراز سے ملک کی معیشت متاثر ہو رہی ہے — فائل فوٹو

حکومت نے اسمگلنگ کے خلاف کوششیں تیز کردیں اور وزیر اعظم نے اسمگلنگ کے انسداد کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت دے دی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، ضبطگی کے لیے ایس آر او میں ترمیم کی گئی ہے، ماضی میں اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں جرمانہ ادا کرکے چھڑا لی جاتی تھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس آر او میں ترمیم اسمگلنگ کو ختم کرنے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے، اسمگلنگ کی وجہ سے عرصہ دراز سے ملک کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرکے مستقل طور پر بند کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نئے اقدام کی بدولت پاکستان اپنی معاشی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے اور حالیہ ترمیم اُن اقدامات کا حصہ ہے جو ملک کی معیشت کی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024