• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

میری دوا استعمال کرنے کے بعد حبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا، حکیم شہزاد کا دعویٰ

شائع October 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ہی اداکارہ حیبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے نام سے بنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انہوں نے مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے ان سے حمل کی دوائی لی۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں حیبا بخاری کی حال ہی میں لندن میں ہونے والے ایوارڈز شو کی ویڈیوز بھی موبائل فون پر دکھائیں، جن میں اداکارہ کو ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے ویڈیو میں کہا کہ جو لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ کس وجہ سے مشہور ہیں، ان کا دوائی خانہ کیوں اتنا اہم ہے، ان لوگوں کے لیے عرض ہے کہ وہ حبا بخاری سے جاکر ان کا رزلٹ پوچھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حبا بخاری جب ان کے پاس آئیں تھیں تب وہ حمل سے نہیں تھیں، پھر اداکارہ نے صرف ایک ماہ تک ان کی ادویات استعمال کیں اور ان کے ہاں حمل ٹھہرا۔

حکیم شہزاد نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ جن خواتین کے ہاں حمل نہیں ٹھہر رہا، وہ ان سے رابطہ کریں، ان کی ادویات استعمال کرنے سے ان کے ہاں جلد حمل ٹھہرے گا۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے دعوے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ اداکارہ سے متعلق جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔

ان کے دعوے پر فوری طور پر حبا بخاری یا ان کے شوہر آرز احمد نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کچھ ماہ قبل ہی مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ سے شادی کی تھی۔

حبا بخاری نے گزشتہ ماہ ستمبر میں لندن میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں شرکت کے وقت اپنے امید سے ہونے کی تصدیق کی تھی، ایوارڈز تقریب میں ان کی ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024