• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

راولپنڈی میں احتجاج: پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شائع October 8, 2024
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

انسداد دہشگردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے لیاقت باغ میں احتجاج پر درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کو لیاقت باغ میں احتجاج اور درج مقدمات کی تفتیش کے لیے پولیس نے 2 مقدمات میں نامزد 25 پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ نیو ٹاون اور وارث خان میں درج مقدمات میں جاری کیے۔

تحریک انصاف کے جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، ان میں عالیہ حمزہ، عامر مغل، شہریار ریاض، کرنل اجمل صابر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر راجا راشد حفیظ،صدر پی ٹی آئی راولپنڈی چوہدری امیر افضل، عمر تنویر بٹ، خلیق زیاد کیانی، تیمور مسعود کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

اے ٹی سی عدالت نے تمام 25 ملزمان کو گرفتار کر کے 21 اکتوبر کوپیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024