• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماڈل کرن اشفاق کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع October 7, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل کرن اشفاق کے ہاں دوسری شادی کی پہلی سالگرہ سے قبل ہی دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

کرن اشفاق نے دسمبر 2023 میں سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے خاموشی سے دوسری شادی کی تھی۔

انہوں نے پہلی شادی اداکار و میزبان عمران اشرف سے 2018 میں کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے دو سال بعد 2020 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

پہلے شوہر سے پہلے بیٹے روہان کی پیدائش کے دو سال بعد اکتوبر 2022 میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

طلاق کے ایک سال بعد کرن اشفاق نے سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

کرن اشفاق نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے 5 اکتوبر کو بیٹی خدیجہ علی کو جنم دیا۔

ماڈل نے بتایا کہ انہوں نے اپنے خاندان کو بڑھانے اور اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے لیے 9 ماہ انتظار کیا۔

کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مداحوں نے بھی کرن اشفاق کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیٹی اور ان کے لیے صحت کی دعائیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024