• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لائنز ایریا میں بجلی کی بندش پر علاقہ مکینوں کا احتجاج، کوریڈور تھری پر ٹریفک معطل

شائع October 4, 2024
خداداد کالونی میں بھی علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا— فوٹو: ڈان نیوز
خداداد کالونی میں بھی علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کی جانب سے کوریڈور تھری پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لائنز ایریا کے مکینوں نے کوریڈور تھری پر بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا اور آگ لگا کر سڑک کو بند کردیا۔

احتجاج کے باعث صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ سے متصل راستے پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

اس دوران مظاہرین نے کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ بھی کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

اس بارے میں ترجمان کے الیکٹرک نے بجلی کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائنز ایریا میں نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لائنز ایریا کے نادہندگان پر واجب الادا رقم 45 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے اور بجلی کی بحالی کے لیے لائنز ایریا کے مکین بروقت بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جزو ہیں۔

دوسری جانب خداداد کالونی میں بھی علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024