• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گولی لگنے سے زخمی ہونے والے گووندا ہسپتال سے ڈسچارج

شائع October 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کے مقبول بولی وڈ ڈانسر و مزاحیہ ہیرو گووندا کو تین دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

گووندا تین دن قبل اپنے ہی پستول کی صفائی کرتے ہوئے اتفاقی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

گووندا کو پائوں میں گولی لگی تھی، جسے فوری طور پر ممبئی کے نجی ہسپتال پہنچایا گیا تھا، جہاں ایمرجنسی میں ان کا آپریشن کرکے ان کی گولی نکال دی گئی تھی۔

اگرچہ پہلے ہی دن ڈاکٹرز نے واضح کیا تھا کہ گووندا کی طبیعت خطرے سے باہر ہے، تاہم اس باوجود انہیں تین دن تک ہسپتال میں رکھا گیا۔

تین دن بعد گووندا کو چار اکتوبر کی دوپہر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور ان کے ہسپتال سے باہر آنے پر ان کے ہزاروں مداح باہر جمع ہوگئے۔

گووندا نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مداحوں سے بات کرتے ہوئے نیک خواہشات کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گووندا کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے اور انہیں دیکھنے کے لیے آنے والے ہزاروں مداحوں کو دیکھ کر اداکارہ کی نوجوان بیٹی جذباتی ہوگئیں اور وہ والد کے ہسپتال سے باہر آنے پر رو پڑیں۔

دوسری جانب گووندا کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیک خواہشات اور دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اداکار کی طبیعت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024