• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

تم حقیقی خوابوں والے مرد ہو، مریم نفیس کا شوہر کے لیے پیغام

شائع October 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مریم نفیس نے شوہر کے ساتھ تعلقات کو 6 سال مکمل ہونے پر شوہر کے لیے جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دیا ہے۔

مریم نفیس نے شوہر امان احمد کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو مختلف مقامات پر رومانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں کو متعدد ممالک اور مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے اور دونوں انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

اداکارہ نے تعلقات کی سالگرہ پر ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تعلق کو 6 سال مکمل ہوگئے۔

انہوں نے لکھا کہ ان دونوں کے تعلق کو 6 سال، 72 ماہ، 313 ہفتے اور 2191 دن گزر گئے۔

مریم نفیس نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں رومانوی شخص قرار دیا اور لکھا کہ وہ پہلے دن سے ہی رومانوی تھے اور آج تک ویسے ہی ہیں۔

اداکارہ نے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جس طرح کے وہ شخص اور شریک حیات ہیں، اس طرح کوئی اور کسی کا ساتھی اور شریک حیات نہیں ہوگا۔

مریم نفیس نے شوہر امان احمد کو اپنے خوابوں کا حقیقی مرد قرار دیتے ہوئے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ بھی ان کی طرح کے ہی بہترین اور اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

اگرچہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے اور شوہر کے تعلق اور رشتے کو 6 سال مکمل ہوگئے، تاہم دونوں دو سال قبل شادی کی تھی۔

مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی اور ان کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔

اب اداکارہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی شادی کو اگرچہ کم عرصہ گزرا ہے لیکن ان کے درمیان تعلقات کو 6 سال مکمل ہوگئے۔

مریم نفیس متعدد پروگراموں میں شوہر کی تعریفیں کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر نے انہیں خود مختاری دے رکھی ہے اور ان کے شوہر جانتے ہیں کہ شادی کے بعد بھی انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈز سے دعا سلام رکھی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024