• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسپیکر قومی اسمبلی کو اراکین اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول

شائع October 3, 2024
— فائل فوٹو: بشکریہ ایکس
— فائل فوٹو: بشکریہ ایکس

اسپیکر قومی اسمبلی کو رکن قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس چوہدری کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنسز موصول ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عادل بازائی کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور الیاس چوہدری کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے ریفرنس دائر کیا۔

ریفرنس بجٹ سیشن میں پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر دائر کیا گیا ہے۔

الیاس چوہدری کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے جبکہ عادل بازائی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم این اے عادل بازائی اور الیاس چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول ہو گئے ہیں۔

عادل بازائی کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔262 جبکہ الیاس چوہدری گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔62 سے الیکشن میں کامیابی کے بعد اراکین اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024