• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:27pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:42pm

گرو رندھاوا اداکارہ صبا قمر کی اداکاری کے معترف

شائع October 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا نے اداکارہ صبا قمر کی تعریفیں کرتے ہوئے ان سے فرمائش کی ہے کہ وہ ان کی آنے والی پنجابی فلم کی پروموشن کریں۔

گرو رندھاوا نے اپنی آنے والی پنجابی فلم ’شاہ کوٹ‘ کی پروموشن کی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے صبا قمر کی تعریفیں کیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گرو رندھاوا نے کہا کہ وہ ماضی میں صبا قمر کے ساتھ ’ہندی میڈیم‘ میں کام کر چکے ہیں، وہ اچھی اداکارہ ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے اور صبا قمر نے عرفان خان کے ہمراہ ہندی میڈیم میں کام کیا تھا، اس دوران ان کی ملاقاتیں بھی ہوئیں اور وہ بہترین پاکستانی اداکارہ ہیں۔

ساتھ ہی گرو رندھاوا نے کہا کہ صبا قمر انہیں بہت اچھی لگتی ہیں اور اب انہوں نے پاکستانی اداکارہ کا نام بھی لے لیا، اس کے بعد وہ ان کی فلم کی پروموشن کریں تو اچھا ہوگا۔

بھارتی گلوکار نے صبا قمر پر بات کرتے ہوئے ایک موقع پر ان کا نام بھی غلط لیا، تاہم جلد ہی انہیں اپنی غلط کا احساس ہوا اور انہوں نے درستگی کرتے ہوئے اداکارہ کا صحیح نام لیا۔

گرو رندھاوا نے اداکارہ سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی آنے والی پنجابی فلم ’شاہ کوٹ‘ کی پروموشن کریں۔

ماضی میں گرو رندھاوا اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان پر ہندی میڈیم کے فلمائے گئے گانے ’سوٹ سوٹ‘ میں آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ’شاہ کوٹ‘ بھارتی پنجابی فلم ہے جو کہ پاکستانی پنجاب کے شہر ’شاہ کوٹ‘ کے نام پر بنائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی بھارتی لڑکے اور پاکستانی لڑکی کی محبت کے گرد گھومتی ہے اور بھارتی لڑکا محبت کے چکر میں پاکستان آجاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025