• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

شائع October 3, 2024
چوہدری پرویزالہٰی — فائل فوٹو: ایکس
چوہدری پرویزالہٰی — فائل فوٹو: ایکس

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے راسخ الہیٰ اور بہو زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کا نام پی سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ ان کے صاحبزادے راسخ الہی اور بہو زارا الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا، پرویز الہیٰ سمیت دیگر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

بعد ازاں، لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

گزشتہ روز، احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024