• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل پر اے آئی ریپلائی کا فیچر پیش

شائع October 2, 2024
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ریپلائی کا فیچر پیش کردیا۔

جی میل کے از خود اے آئی فیچر کو ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، یعنی جو افراد موبائل فون پر جی میل کا استعمال کرتے ہیں، وہ مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت اینڈرائیڈ صارفین جیسے ہی کسی بھی ای میل کو پڑھنے کے بعد اس کا ریپلائی دینا چاہیں گے تو اے آئی فیچر ازخود ایک جواب لکھ کر تجویز دے گا کہ ان کے لیے لکھے گئے جواب کو بھیجا جائے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو ملنے والی ای میل کا مختصر جواب دے یا پھر وہ چاہے تو طویل جواب کے آپشن کو منتخب کرے۔

فیچر کے تحت کسی بھی ای میل کو پڑھنے کے بعد اگر صارف اس ای میل کا جواب دے گا تو جی میل کا سسٹم ازخود لکھے ہوئے ریپلائی کو بھیجنے کی تجویز دے گا۔

جی میل کا مذکورہ اے آئی فیچر موصول ہونے والی ای میل کو پڑھ کر اسی سے متعلق جواب دے گا۔

مذکورہ فیچر تک تمام ایںڈرائیڈ صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس پر سب کو رسائی دی جائے گی اور ممکنہ طور پر اسے ڈیسک ٹاپ صارفین سمیت آئی او ایس صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024