• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہم دونوں کی دوسری شادی ہے، جویریہ عباسی کا شوہر کے ہمراہ پہلا انٹرویو

شائع October 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ جویریہ عباسی اور ان کے شوہر عدیل حیدر نے شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

جویریہ عباسی اور ان کے شوہر نے فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے پہلی بار اپنے تعلقات، رشتے اور شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار جویریہ عباسی کو دوستوں کی جانب سے دی گئی کھانے کی دعوت میں دیکھا تھا اور انہیں دیکھتے ہی وہ ان کے دیوانے ہوگئے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ جویریہ عباسی اداکارہ ہیں، کیوں کہ وہ پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں جویریہ عباسی کے اداکار ہونے یا شوبز سے ان کے تعلق سے متعلق کوئی علم نہیں تھا، تاہم وہ انہیں اچھی لگیں، اس وجہ سے وہ ان سے محبت کرنے لگے اور اداکارہ تین سال بعد شادی کے لیے رضامند ہوئیں۔

ایک سوال کے جواب میں عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ سماجی مسائل، ان کی پہلی شادیوں سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے انہوں نے تاخیر سے شادی کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بھی جویریہ عباسی سے دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور انہیں بھی پہلی بیوی سے بچے ہیں، تاہم انہوں نے اس متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

پروگرام کے دوران جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کی طرح ان کے شوہر کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کے شوہر کے بھی پہلے سے بچے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اور عدیل حیدر کے درمیان بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے لیکن بیٹی کی شادی کی وجہ سے انہوں نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا اور پہلے بیٹی کی شادی کروائی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کروانا ان کی پہلی ذمہ داری تھی، اس لیے انہوں نے اپنے جذبات پر قابو رکھا اور بیٹی کی شادی کروانے کے بعد ہی اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ شوہر نے تعلقات استوار ہونے کے ڈھائی سال بعد انہیں شادی کی پیش کش کی لیکن وہ مسلسل انکار کرتی رہیں اور بعد میں جب وہ راضی ہوئیں تو ان کے شوہر نکھرے دکھانے لگے لیکن بالآخر ان کی شادی ہوگئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نکاح سے چار دن قبل ہی انہیں شوہر نے بتایا کہ بہت ہوچکا، بس وہ جلد نکاح کرنے جا رہے ہیں اور وہ ان کی بات سن کر پورا دن روتی رہیں لیکن چار دن بعد انہوں نے نکاح کرلیا تھا۔

دونوں نے بتایا کہ انہوں نے مارچ 2024 میں خاموشی سے انتہائی قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا اور اب ان کی شادی کو نصف سال گزر چکا۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی گزشتہ چند ماہ میں متعدد بار واضح کر چکی ہیں کہ انہوں نے عدیل حیدر سے مارچ 2024 میں شادی کی تھی، تاہم انہوں نے 6 ماہ بعد شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور اب پہلی بار انہوں نے شوہر کے ہمراہ انٹرویو دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024