لاہور: نابینا افراد کا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس کو مظاہرین پر سختی نہ کرنے کی ہدایت

شائع October 1, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مظاہرین کے ساتھ کسی قسم کی سختی نہ کرنےکی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں بصارت سے محروم افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا 9 ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے سیون کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا اور چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی پنجاب نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا اور پولیس اہلکاروں کے سرپھاڑنے کے باوجود نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، نابینا افراد نے سڑک واگزار کرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 اکتوبر 2024
کارٹون : 1 اکتوبر 2024